رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روزنامہ جنگ کے صفحے سے خبر کا متن دستیاب نہ ہو سکاتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہ

زیارت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پیدل، موٹر کار اور موٹر سائیکل ریلی

زیارت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پیدل، موٹر کار اور موٹر سائیکل ریلی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے عزم کے اظہار کے لیے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت پیدل، موٹر کار اور موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس زیارت سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں ضلعی انتظامیہ، ایف سی، پولیس، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں، اسکول کے طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے "پاک فوج زندہ باد"، "پاکستان زندہ باد"، "پاک فوج ہمارا فخر ہے" اور "پاکستان اور پاک فوج یک جان" کے نعرے لگائے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے بچوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد میں مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بے مثال خدمات انجام دے رہی ہے اور قوم کو اپنی بہادر افواج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور حب الوطنی پر فخر ہے۔ پاک فوج اور عوام کے درمیان محبت، اعتماد اور یکجہتی کا مضبوط رشتہ قائم ہے اور پوری قوم ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایف سی 155 ونگ کے کرنل ذیشان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی، اسسٹنٹ کمشنر زیارت حبیب الرحمن کاکڑ، میونسپل کمیٹی سنجاوی کے چیئرمین حاجی خان محمد دمڑ سمیت ضلعی افسران اور دیگر حکام موجود تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان