رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

زیارت میں فیز فور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی جلد شروع ہوگی: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی

زیارت میں فیز فور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی جلد شروع ہوگی: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالمالک تاج، اکاؤنٹس افسر عبدالنعیم پانیزئی، ڈی او فیمیل میمونہ فہیم، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، ڈی ڈی او فیمیل سنجاوی فرزانہ کلثوم، ڈی ڈی او سنجاوی عبدالخالق، ڈی ڈی او زیارت نقیب اللہ کاکڑ، بی ایف ڈسٹرکٹ آرگنائزر فیض خلجی اور آر ٹی ایس ایم بدرالدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی امور، اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے تعلیمی معیار اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیز فور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان