زیارت: تعمیرِ نو پبلک ماڈل ہائی سکول کے طلبہ کے مطالعاتی دورے کے لیے ڈپٹی کمشنر کا مالی تعاون

زیارت: تعمیرِ نو پبلک ماڈل ہائی سکول زیارت کے پرنسپل عبدالمالک اور طلبہ نے مطالعاتی دورے (Study Tour) کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل اور طلبہ نے کہا کہ طلبہ کے مطالعاتی دورے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی مالی معاونت تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، اور ایسے دورے طلبہ کے علمی مشاہدے، معلومات میں اضافے اور عملی تجربات کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تعلیمی اداروں کی سرپرستی اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون قابلِ قدر ہے۔ ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی طلبہ کی تعلیمی و مطالعاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون جاری رہے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











