رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

رکنی میں اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا پیٹرول پمپس کا معائنہ، میٹر اور پیمانے چیک

رکنی میں اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا پیٹرول پمپس کا معائنہ، میٹر اور پیمانے چیک
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

رکنی: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی نے تحصیل رکنی میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا، جہاں گیج، میٹر ریڈنگ، پیمانوں اور پیٹرول کی مقررہ مقدار کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے میٹر ریڈنگ اور پیمانوں کی درستگی چیک کرکے یقینی بنایا کہ صارفین کو مقررہ مقدار کے مطابق پیٹرول مل رہا ہے۔ انہوں نے پمپ مالکان کو خبردار کیا کہ گیج اور میٹر ریڈنگ میں بے ضابطگی یا مقررہ مقدار سے کم پیٹرول کی فراہمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور پیمانوں میں شفافیت کے لیے پیٹرول پمپس کی چیکنگ کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان