رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

دکی کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم: ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی کا اجلاس، چرس و بھنگ تلفی مہم کا جائزہ

دکی کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم: ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی کا اجلاس، چرس و بھنگ تلفی مہم کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی (DNCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں منشیات کی روک تھام، غیر قانونی کاشت کے خاتمے اور انسدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی دکی منصور احمد بزدار، اینٹی نارکوٹکس فورس کے نمائندے، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

چرس/بھنگ تلفی مہم 2026 کے تحت غیر قانونی کاشت کے خاتمے کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور مشترکہ کارروائیوں کو مزید مربوط بنانے پر زور دیا گیا۔ نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے آگاہی مہمات، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شعور اجاگر کرنے اور منشیات کے کاروبار کے خلاف قانونی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف سی، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر اداروں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی کو مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عزم ظاہر کیا کہ ضلع دکی کو منشیات سے پاک بنانے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے تمام ادارے مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان