رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

دکی: ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اجلاس، غیر قانونی اسلحہ، بھتہ خوری، اسمگلنگ اور این سی پی گاڑیوں کا جائزہ

دکی: ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اجلاس، غیر قانونی اسلحہ، بھتہ خوری، اسمگلنگ اور این سی پی گاڑیوں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی (District Implementation Committee) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی دکی منصور احمد بزدار، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد حسین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں و متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن و امان، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور قانون پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں BISA اور PIFTAC ڈیش بورڈ، غیر قانونی اسپیکٹرم، غیر قانونی اسلحے کے مقدمات، دھماکہ خیز مواد، بھتہ خوری، منشیات کے مقدمات، اسمگلنگ، نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں، مدارس کی رجسٹریشن، گداگری، جوئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی پٹرول پمپس اور تجاوزات سمیت معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے باہمی رابطہ اور مربوط حکمتِ عملی کو مؤثر بنایا جائے، قانون شکنوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اداروں نے اپنے اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا، اور ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور کوآرڈینیشن کی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان