رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

دکی میں یومِ استحصالِ کشمیر پر ریلی اور سیمینار، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی کی صدارت

دکی میں یومِ استحصالِ کشمیر پر ریلی اور سیمینار، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی کی صدارت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: حکومتِ بلوچستان کے وژن اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دکی کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر قومی جذبے اور بھرپور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ریلی، سیمینار اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جن کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی نے کی۔

تقریبات کا آغاز ریلی سے ہوا، جس میں سرکاری محکموں کے افسران، اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت، حقِ خودارادیت اور بھارتی اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔

تقریب سے خطاب میں عبدالسلام شاہوانی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف کے مطابق ہر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی فورم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ حمایت بلا تعطل جاری رہے گی۔

دیگر مقررین نے کہا کہ اس دن کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، شہری آزادیوں پر پابندیوں اور کشمیری عوام کی مشکلات کی جانب مبذول کرانا ہے، اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی، کشمیری عوام کی جلد آزادی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

دکی، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی و دیگر افسران یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
دکی، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی و دیگر افسران یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان