خورفکان کے شمال مشرق میں ٹگ بوٹ دو میزائلوں کا نشانہ، ایک شخص زخمی

لندن: متحدہ عرب امارات کے قریب ٹگ بوٹ پر میزائل حملے کی اطلاع ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اماراتی شہر خورفکان کے شمال مشرق میں ٹگ بوٹ 2 میزائلوں کا نشانہ بنی۔
تنظیم کے مطابق حملے سے ایک شخص زخمی ہے جبکہ ٹگ بوٹ کو نقصان پہنچا۔











