رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

خضدار: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے ہسپتالوں کی صفائی کے جائزے کے لیے کمیٹی بنا دی، انسینیٹر استعمال کی ہدایت

خضدار: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے ہسپتالوں کی صفائی کے جائزے کے لیے کمیٹی بنا دی، انسینیٹر استعمال کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی صدارت میں ضلع خضدار کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں، کلینکس اور میڈیکل سینٹرز کی صحت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں خضدار شہر کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں، کلینکس اور میڈیکل سینٹرز کی صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے انتظامات، ویسٹ مینجمنٹ، انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) اقدامات، قانونی تقاضوں، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

روزانہ جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے صحت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس کی سربراہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نال، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال خضدار ڈاکٹر شبیر احمد بلوچ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صحت اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لے گی۔

اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر کرنا ہے اور عوامی خدمت، انسانی ہمدردی اور فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے مسلسل عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ پرائیویٹ اسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے مالکان اور ان کے مجاز نمائندوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنا ویسٹیج مٹیریل ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں موجود انسینیٹر میں ڈسپوز آف کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خضدار عوامی صحت، فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی صحت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی صحت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان