رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

حب پل پر ٹریفک جام کا حل: شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت اجلاس

حب پل پر ٹریفک جام کا حل: شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلع حب میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حب پل پر روزانہ پیدا ہونے والے ٹریفک جام، شہریوں کو درپیش مشکلات اور ان کے مؤثر و دیرپا حل کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام فیصلے عوامی شکایات اور شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ حب پل پر ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے اور عوام کو غیر ضروری پریشانی سے نجات ملے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حب پل پر ٹریفک جام کے مستقل حل کے لیے ضلعی انتظامیہ نے معاملہ متعلقہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا اور رینجرز حکام کے ساتھ متعدد اجلاس بھی کیے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کی جانب سے آنے والی ہیوی ٹریفک حب پل اور رینجرز چیک پوسٹ پر روانی میں رکاوٹ بنتی ہے، جس سے طویل دورانیے کا ٹریفک جام پیدا ہوتا ہے۔

بھوانی کے مقام پر بھاری گاڑیاں روکی جائیں گی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی اور پولیس بھوانی کے مقام پر تمام بھاری گاڑیوں کو روک کر شہر میں داخل ہونے سے روکے گی۔ مزید برآں LIEDA اور شہر کی حدود میں داخل ہونے والی دیگر گاڑیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے گی، جبکہ سٹی پولیس اسٹیشن کے سامنے خصوصی چیکنگ اور ٹریفک کنٹرول کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چیف کلیکٹر کسٹمز اسلام آباد کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا جائے گا، جس میں رینجرز چیک پوسٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر کھڑی کسٹمز کی ضبط شدہ (Seized/Case Property) گاڑیاں فوری طور پر منتقل کرنے کی درخواست کی جائے گی، کیونکہ یہ گاڑیاں بھی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور حب پل پر ٹریفک جام کی ایک اہم وجہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر مربوط اور مؤثر انداز میں فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ حب پل پر ٹریفک جام کے مسئلے کا دیرپا اور قابلِ عمل حل ممکن ہو اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حب، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی حب، چیئرمین میونسپل کمیٹی حب، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حب، فرنٹیئر کور (ایف سی) کے نمائندے، محکمہ ایکسائز کے نمائندے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی نے شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان