رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جیوانی میں کھلی کچہری: رورل ہیلتھ سینٹر کے لیے 28 ملین روپے منظور، ٹرالنگ اور منشیات کے خلاف کارروائی کی ہدایت

جیوانی میں کھلی کچہری: رورل ہیلتھ سینٹر کے لیے 28 ملین روپے منظور، ٹرالنگ اور منشیات کے خلاف کارروائی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جیوانی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن اور عوامی خدمت پر مبنی پالیسیوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن جیوانی میں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوہ سر میں اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق علی کی زیرِ صدارت کھلی کچہری منعقد کی گئی۔

کھلی کچہری میں اکڑا بریگیڈ کے نمائندے، چیئرمین میونسپل کمیٹی جیوانی اکرم حیات، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جیوانی زاہد حسین، پولیس، صحت، کیسکو، ریونیو، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان کے علاوہ عوامی نمائندوں، کونسلرز، چیئرمین حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف علاقوں کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر طارق علی نے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات کے مطابق عوام کو فوری، شفاف اور مؤثر خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل براہِ راست سن کر متعلقہ اداروں کے ذریعے ان کا بروقت اور پائیدار حل یقینی بنانا ہے۔

شہریوں نے سیکیورٹی انتظامات اور سڑکوں کی بندش کے اوقات، پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹس کے اجرا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، رورل ہیلتھ سینٹر جیوانی کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، غیر قانونی ٹرالنگ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور منشیات فروشی سمیت متعدد اہم عوامی مسائل اجاگر کیے۔

صحت، پانی اور ترقیاتی منصوبوں پر فیصلے

فورم کو بتایا گیا کہ رورل ہیلتھ سینٹر جیوانی کی مرمت و بحالی کے لیے 28 ملین روپے منظور ہو چکے ہیں اور ٹینڈر کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کی تکمیل سے صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

پینے کے پانی کی قلت پر فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلقہ افسران کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کر کے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ میونسپل کمیٹی جیوانی کو پیدائش و وفات کے اندراج کا کمپیوٹرائزڈ نظام (CRSM) فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، جن میں بی ایچ یو بندری، فٹبال گراؤنڈ جیوانی، گبد مڈل اسکول اور مختلف تعلیمی اداروں کی چار دیواریوں کی تعمیر شامل ہے، کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ انجینئرز اور ٹھیکیداروں کے ہمراہ منصوبوں کا مشترکہ معائنہ کرنے اور پی سی ون کے مطابق کام کی رفتار اور معیار یقینی بنانے کا اعلان کیا۔

ٹرالنگ، مہنگائی اور منشیات کے خلاف کارروائی

ماہی گیر برادری کی جانب سے غیر قانونی ٹرالنگ پر شدید تحفظات کے اظہار کے بعد محکمہ فشریز کو ہدایت کی گئی کہ ممنوعہ علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ سمندری وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

بازاروں میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کی شکایات پر سب ڈویژن جیوانی میں پرائس کنٹرول کمیٹی قائم کرنے، اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت اور باقاعدہ مارکیٹ انسپکشن کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔

کھلی کچہری کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر جیوانی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوامی خدمت کے وژن، ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی مؤثر قیادت اور ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمتِ عملی کے تحت عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، بہتر طرزِ حکمرانی اور شہریوں کو معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے ایسے عوامی رابطہ پروگرام باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان