جیوانی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ: وسیم صمد کی سربراہی میں وفد کی ایکسیئن کیسکو گوادر سے ملاقات

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے معاون خصوصی وسیم صمد کی سربراہی میں جیوانی کے نمائندہ وفد نے ایکسیئن کیسکو گوادر حسین بخش اور متعلقہ افسران سے ملاقات کی، جس میں جیوانی سمیت گوادر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، ٹرانسفارمرز، خستہ حال تاروں اور دیگر عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے کوہسر بازار جیوانی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کے مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایکسیئن کیسکو نے دستیاب وسائل کے مطابق مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ ضروری پرزہ جات و آلات کی ترسیل میں مشکلات کے باعث بعض مسائل کے حل میں تاخیر ہو رہی ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











