رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈی سی خالد خان کی زیر صدارت چہلم امام حسینؓ کے سکیورٹی انتظامات پر انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس

جعفرآباد: ڈی سی خالد خان کی زیر صدارت چہلم امام حسینؓ کے سکیورٹی انتظامات پر انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد حضور بخش بگٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ چہلم کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، حساس مقامات پر مؤثر نگرانی، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی چیکنگ اور ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنایا جائے، اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان