جعفرآباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی اساتذہ کی حاضری اور اسکیموں میں شفافیت کی ہدایت

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران (میل و فیمیل) اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال، RTSM کی پیش رفت، فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی و نگرانی، PTSMCs کی موجودہ صورتحال، محکمہ تعلیم کی جاری تعمیراتی اسکیموں، یونیسیف کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت، کالجز کو درپیش مسائل اور دیگر تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلع میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، اساتذہ اور فیلڈ اسٹاف اپنی حاضری اور ذمہ داریاں یقینی بنائیں، اور جاری ترقیاتی اسکیموں میں معیار و شفافیت کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، طلبہ و طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول اور مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ضلع جعفرآباد میں تعلیمی معیار مزید بہتر ہو سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











