رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جامعہ تربت کے یونیورسٹی ماڈل اسکول کے اساتذہ کے لیے «بیسٹ پریکٹسز ان ٹیچنگ» تربیتی ورکشاپ

جامعہ تربت کے یونیورسٹی ماڈل اسکول کے اساتذہ کے لیے «بیسٹ پریکٹسز ان ٹیچنگ» تربیتی ورکشاپ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کے زیرِ انتظام یونیورسٹی ماڈل اسکول میں تدریسی معیار کو مزید بلند کرنے اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید تدریسی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے «بیسٹ پریکٹسز ان ٹیچنگ» کے عنوان سے یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد اسکول اور کلاس روم میں سازگار و جدید تعلیمی ماحول قائم کرنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی سے اساتذہ کو آراستہ کرنا تھا۔

ورکشاپ کے ریسورس پرسن جامعہ تربت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام جان تھے، جنہوں نے کلاس روم میں مؤثر ابلاغ، طلبہ کی دلچسپی برقرار رکھنے کی تکنیکوں، تدریس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تدریسی عمل میں استاد کے متحرک کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مختلف صلاحیتوں اور سوچ کے حامل بچوں کی بہترین تربیت کے حوالے سے اساتذہ کو درپیش عملی چیلنجز سے نمٹنے کے مفید طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان جامعہ تربت کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد نے اپنے خصوصی پیغامات میں ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر ریسورس پرسن ڈاکٹر غلام جان اور یونیورسٹی ماڈل اسکول کی پرنسپل مہناز بشیر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ جامعہ تربت خطے میں معیاری ایلیمنٹری ایجوکیشن کے فروغ سمیت اپنی تمام تر سماجی و علمی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہی ہے۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے تمام سیشنز کو انتہائی معلومات افزا قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ورکشاپ سے حاصل کردہ مہارتوں کو کلاس روم میں استعمال کر کے تدریسی ماحول کو مزید بہتر بنائیں گے، اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان