رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جامعہ تربت کے بزنس اینڈ اکنامکس کے طلبہ نے ملک کے معروف اداروں میں انٹرنشپ مکمل کر لی

جامعہ تربت کے بزنس اینڈ اکنامکس کے طلبہ نے ملک کے معروف اداروں میں انٹرنشپ مکمل کر لی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کی فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے طلبہ نے گرمیوں کی تعطیلات 2026 کے دوران پاکستان کے ممتاز سرکاری و نجی اداروں میں چھ ہفتوں پر مشتمل انٹرنشپ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے طلبہ کو عملی تربیت کے مواقع دینے پر شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعہ اور صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو عملی تجربے اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

انٹرنشپ کی تکمیل پر طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر غلام جان، شعبہ کامرس کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق محمد، شعبہ اکنامکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یعقوب، لیکچرار امیر بخش، فوکل پرسن عطیہ اسلم اور دیگر اساتذہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے بتایا کہ طلبہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ڈارسن سیکیورٹیز، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی، چمن ڈرائی فروٹس، امانا رئیلٹی گروپ، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور سمیڈا سمیت مختلف تجارتی بینکوں اور معروف اداروں میں عملی تربیت حاصل کی۔ فیکلٹی ممبران نے سرکاری اور نجی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ بھی جامعہ تربت کے طلبہ کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان