رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جامعہ تربت کی الحاق کمیٹی کا نواں اجلاس، ملحقہ کالجوں میں نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء کے فیصلے

جامعہ تربت کی الحاق کمیٹی کا نواں اجلاس، ملحقہ کالجوں میں نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء کے فیصلے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کی الحاق کمیٹی کا نواں اجلاس فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور (تمغہ امتیاز) کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملحقہ ڈگری کالجوں میں نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء، نصاب و تدریسی نظام اور امتحانات کے طریقہ کار سمیت مختلف تعلیمی امور کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ڈاکٹر عبدالصبور نے واضح کیا کہ ملحقہ کالجوں میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا جامعہ تربت کی اولین ترجیح ہے اور ایچ ای سی فریم ورک کے مطابق کوالٹی ایشورنس اور تعلیمی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس نے ان اہداف کے حصول کے لیے قابل اساتذہ، جدید تدریسی طریقہ کار، عصری نصاب اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کی اہمیت کے علاوہ ملحقہ کالجوں، صوبائی محکمہ تعلیم اور جامعہ تربت کی انتظامیہ کے درمیان مؤثر ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی رابطہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے الحاق کمیٹی کے اجلاسوں کے بروقت انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملحقہ کالجوں میں جدید ٹیکنالوجی اور کوالٹی ایشورنس کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرنا یونیورسٹی کے اسٹریٹجک پلان 2030 کا اہم حصہ ہے، جس کی تکمیل کے لیے الحاق کمیٹی، کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور شعبہ امتحانات ایچ ای سی فریم ورک کے مطابق مسلسل کوشاں ہیں۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، رجسٹرار گنگزار بلوچ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر ریاض احمد، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر وسیم برکت اور ڈپٹی رجسٹرار شاہد خالد نے شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان