رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جامعہ تربت میں دوسری سیرت النبیؐ کانفرنس، وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن: سیرت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ

جامعہ تربت میں دوسری سیرت النبیؐ کانفرنس، وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن: سیرت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے دوسری سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی۔ کانفرنس میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر نے انجام دیے۔

صدارتی خطاب میں ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری امت کے محسن ہیں اور آپؐ کی حیاتِ طیبہ تمام عالمِ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپؐ سے محبت اور آپؐ کی سیرت کو اپنانا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ نے صلہ رحمی، حقدار کو اس کا حق دلانے اور رشتہ داری و خاندانی وابستگی کے بجائے اہلیت اور انصاف کے ساتھ فیصلہ کرنے کی سختی سے تاکید فرمائی، اور نئی نسل کو سیرتِ نبویؐ سے روشناس کرانے کے لیے جامعہ میں سیرت کانفرنسز کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔

شعبہ پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سالم، مفتی ظہیر احمد اور دیگر مقررین نے سیرت النبیؐ کی روشنی میں موجودہ نظامِ تعلیم، معاشرتی عدل و انصاف اور اداروں میں میرٹ کی پاسداری پر خیالات پیش کیے۔ انہوں نے نبی کریمؐ کی اخلاقی اور معاشرتی تعلیمات کو جدید نصاب کا حصہ بنانے اور مطالعۂ سیرت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، احترامِ انسانیت، عدم تشدد، باہمی اتحاد اور مفاہمتی کلچر پر مبنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں جامعہ تربت اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ سماجی، قومی اور مذہبی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، قیامِ امن اور اسوۂ حسنہ پر عمل کی توفیق کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان