جامعہ تربت میں ایم فل پولیٹیکل سائنس کی گریجویٹ ریسرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس، سپروائزرز کی سفارش

تربت: جامعہ تربت کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کی فیکلٹی گریجویٹ ریسرچ کمیٹی (ایف جی آر سی) کا پہلا اجلاس 5 ستمبر کو یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر طاہر حکیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایم فل پولیٹیکل سائنس پروگرام سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اعلیٰ تعلیم میں تحقیق کی اہمیت اور معیاری تحقیق کے طریقہ کار پر گفتگو ہوئی، اور سیشن 2026-2027 کے ایم فل اسکالرز کے لیے تحقیقی سپروائزرز کی تقرری و توثیق کی سفارش کی گئی جو حتمی منظوری کے لیے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں فیکلٹی آف لاء کے ڈین ڈاکٹر مظفر حسین، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر وسیم برکت، چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس چنگیز احمد اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سالم نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے تحقیقی کلچر کے فروغ کے لیے فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور تمام شعبوں میں معاشرتی طور پر بامعنی تحقیق کے فروغ پر زور دیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











