رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت، محکمہ تعلیم کی کنٹریکٹ آسامیاں بروقت مشتہر کی جائیں

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے افسران کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ضلع میں محکمہ تعلیم کی مجموعی صورتحال، کنٹریکٹ آسامیوں کے اشتہار، سرکاری اسکولوں کے مسائل اور بنیادی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اصغر علی اور ڈی ڈی او شیرجان بلوچ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ امجد شہزاد نے اساتذہ و عملے کی ضروریات، دستیاب سہولیات اور انتظامی مسائل پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں محکمہ تعلیم کی کنٹریکٹ آسامیوں پر بھرتیاں جاری ہیں، اس لیے کیچ میں بھی ضروری آسامیاں بروقت مشتہر کی جائیں تاکہ مقامی نوجوان میرٹ پر مستفید ہو سکیں، اور بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں پانی، بجلی، صفائی، چاردیواری، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کا جائزہ لے کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ملاقات کے اختتام پر محکمہ تعلیم کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان