رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بلوچی فلموں کے معروف فنکار سرفراز احمد کو ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے خصوصی اعزاز

بلوچی فلموں کے معروف فنکار سرفراز احمد کو ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے خصوصی اعزاز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: بلوچی زبان، فن اور ثقافت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے معروف بلوچی فنکار سرفراز احمد کو ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے ان کی فنی و ادبی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

سرفراز احمد طویل عرصے سے بلوچی زبان کے فروغ اور ثقافتی ورثے کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد بلوچی فلموں میں مختلف اور یادگار کردار ادا کر کے مقامی فن، زبان اور ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا اور بلوچی زبان اور مقامی ثقافت کو وسیع سطح پر متعارف کرایا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ زبانیں صرف اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ کسی قوم کی تاریخ، تہذیب، روایات اور اجتماعی شناخت کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔ بلوچی زبان و ثقافت کے لیے فنکاروں، ادیبوں اور اہلِ قلم کی خدمات ہمارے ثقافتی ورثے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی فنی خدمات کسی ایک اعزاز کی محتاج نہیں، تاہم ان کا اعتراف نئی نسل کے فنکاروں کے لیے مثبت پیغام ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچی زبان، مقامی فنون اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے تعمیری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی تاکہ گوادر سمیت بلوچستان کی منفرد تہذیبی شناخت مزید اجاگر ہو۔

سرفراز احمد نے اعزاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کی اصل پذیرائی اس وقت ہوتی ہے جب اس کے فن اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ انہوں نے اس اعزاز کو اپنے لیے حوصلہ افزائی قرار دیا اور بلوچی زبان و ثقافت کے لیے اپنی فنی خدمات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان