رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان کے ماڈل ہائی اسکول میں یومِ آزادی تقریب، ڈی سی سعید الرحمٰن کاکڑ نے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کیے

بارکھان: ملک بھر کی طرح ضلع بارکھان میں بھی پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول بارکھان میں پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، پرنسپل میر ہزار خان کھیتران، اسسٹنٹ کمشنر احسان الدین کاکڑ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ضلعی افسران، اساتذہ اور طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے تلاوت، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، تقاریر، ملی نغموں، ٹیبلو، دوڑ، کوئز اور دیگر پروگراموں میں حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، آزادی عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ طلبہ تعلیم کے ساتھ نظم و ضبط، محنت، دیانت داری اور حب الوطنی کو شعار بنائیں، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکار کو سامنے رکھ کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں اور جدید تعلیم حاصل کر کے خدمت کے لیے خود کو تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں تعلیم اور محنت کو اپنا راستہ بنانا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، پرنسپل میر ہزار خان کھیتران، ڈاکٹر امیر جان اور اسسٹنٹ کمشنر احسان الدین کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مقررین نے نقد انعامات تقسیم کیے۔ دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بارکھان، گرلز کالج اور مختلف پرائمری اسکولوں میں بھی 79ویں جشنِ آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان