رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹی
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان میں ڈی سی سی اور ڈی آئی سی سی اجلاس: داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور گشت بڑھانے کی ہدایت

بارکھان میں ڈی سی سی اور ڈی آئی سی سی اجلاس: داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور گشت بڑھانے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے اجلاس منعقد ہوئے، جن میں پولیس، ایف سی، حساس اداروں اور متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کی مجموعی امن و امان، سیکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اہم سرکاری و حساس تنصیبات، عوامی مقامات، بازاروں اور شاہراہوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پولیس اور ایف سی کو حساس علاقوں اور اہم شاہراہوں پر گشت مزید فعال بنانے اور مشکوک افراد، گاڑیوں اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے بروقت تبادلے اور باہمی رابطہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں فورتھ شیڈول (Fourth Schedule) سے متعلق صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور فہرستوں کی بروقت اپ ڈیٹ، مؤثر نگرانی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ممکنہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات اور خطرات کی بروقت نشاندہی پر بھی زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے کہا کہ ضلع میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ، بین الادارہ کوآرڈینیشن اور بروقت کارروائی سے امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنا کر پیش رفت سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان