بارکھان: رکنی بازار کے دکانداروں کو آج شام تک تجاوزات اور شیڈز خود ہٹانے کی ہدایت

بارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی نے ایکسیئن روڈ فضل محمد زرکون کے ہمراہ رکنی بازار کا دورہ کیا اور بازار میں قائم تجاوزات اور دکانوں کے سامنے بنائے گئے غیر ضروری شیڈز کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنی دکانوں کے سامنے قائم شیڈز اور دیگر تجاوزات آج شام تک خود ہٹا دیں تاکہ بازار میں آمدورفت اور شہریوں کے لیے راستہ کشادہ رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد انتظامیہ کارروائی کرے گی اور اس دوران ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ دکاندار پر ہوگی۔ انتظامیہ نے دکانداروں سے تعاون کی اپیل کی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











