رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

اورماڑہ میں خواتین کی کھلی کچہری، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے مسائل اور تجاویز سنیں

اورماڑہ میں خواتین کی کھلی کچہری، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے مسائل اور تجاویز سنیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اورماڑہ: صوبائی حکومت بلوچستان کی عوام دوست پالیسی اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ہدایات کے تحت میونسپل کمیٹی ہال اورماڑہ میں خواتین کی کھلی کچہری منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کی۔

علاقے کی خواتین نے تعلیم، پینے کے صاف پانی، صحت، صفائی ستھرائی، اسکولوں میں سہولیات، آئی ٹی اور ڈیجیٹل مواقع سمیت مختلف مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ متعلقہ افسران نے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو عوامی مسائل کے بروقت ازالے اور شکایات پر مؤثر پیش رفت کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد عوام، بالخصوص خواتین کو انتظامیہ تک براہِ راست رسائی دینا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم، صحت، صاف پانی، بہتر تعلیمی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور خواتین کی مؤثر شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکتا۔ خواتین کی کھلی کچہری عوامی مسائل کے فوری ازالے، خواتین کو بااختیار بنانے اور حکومتی خدمات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان