اورماڑہ: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت سے ملاقات

اورماڑہ: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے اورماڑہ کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے رکن صوبائی اسمبلی کا خیرمقدم کیا۔
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈاکٹر ماہ نور برکت کو اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اورماڑہ اور گردونواح کے عوام کو درپیش مسائل، انتظامی امور، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی، مسائل کے بروقت حل اور علاقائی ترقی کے لیے انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اقدامات کے فروغ کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











