رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر کا دکانوں پر چھاپہ، 2010 تک کی زائدالمیعاد اشیاء بڑی مقدار میں ضبط

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر کا دکانوں پر چھاپہ، 2010 تک کی زائدالمیعاد اشیاء بڑی مقدار میں ضبط
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور زائدالمیعاد و ناقابلِ استعمال اشیاء کی فروخت پر سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کے معیار اور میعاد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران متعدد دکانوں سے زائدالمیعاد اور ناقابلِ استعمال اشیاء بڑی مقدار میں برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں، جن میں شیمپو، صابن، ہیئر آئل، باڈی لوشن اور مختلف اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ بعض مصنوعات پر 2010، 2015 اور 2016 کی انتہائی پرانی زائدالمیعاد تاریخیں بھی درج پائی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائدالمیعاد یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مضرِ صحت اور زائدالمیعاد اشیاء کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ بازاروں میں مسلسل اور اچانک معائنوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی صحت کے حقوق اور محفوظ اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت اشیائے خورونوش سمیت مختلف اشیاء کا معائنہ کر رہی ہیں
اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت اشیائے خورونوش سمیت مختلف اشیاء کا معائنہ کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان