رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اوتھل: 150 طالبات اسکلڈ میڈیکل ٹیکنیشن بن گئیں، کمشنر سائرہ عطاء نے ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

اوتھل: 150 طالبات اسکلڈ میڈیکل ٹیکنیشن بن گئیں، کمشنر سائرہ عطاء نے ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوتھل: محکمہ صحت اور لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنس کے زیرِ نگرانی ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ریسٹ ہاؤس آڈیٹوریم اوتھل میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء مہمانِ خصوصی تھیں جبکہ ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر کنراج کشش چوہدری بھی شریک ہوئیں۔ تقریب میں ڈپلومہ پروگرام مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد حیات رونجھو نے بریفنگ میں بتایا کہ آواران، وڈھ، گوادر، حب اور لسبیلہ سے تعلق رکھنے والی طالبات کے چھ بیچز اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں اور اب تک 150 طالبات اسکلڈ میڈیکل ٹیکنیشن کی تربیت حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے نے تھیلیسیمیا سینٹر کے قیام کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے، جس کا مقصد مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دینا اور صحت کی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

کمشنر سائرہ عطاء نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں، بالخصوص خواتین، کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنس کے اشتراک سے طالبات کو ہیلتھ کے شعبے میں ڈپلومہ کورسز کی فراہمی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت کی کامیاب پالیسی قرار دیا اور کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت اس ہنرمندی پروگرام کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء محکمہ صحت اور لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنس کے زیرِ نگرانی تربیت یافتہ طالبات میں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہی ہیں
اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء محکمہ صحت اور لسبیلہ انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنس کے زیرِ نگرانی تربیت یافتہ طالبات میں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان