اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات، جام کمال اسپورٹس کمپلیکس کے مسائل پر تبادلہ خیال
اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء سے کرکٹ کلب کے وفد نے عبدالصمد رونجھو کی سربراہی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جام کمال اسپورٹس کمپلیکس اوتھل کے کرکٹ گراؤنڈ کو درپیش مسائل، بہتری اور کھیلوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء نے وفد کو مسائل کے حل اور گراؤنڈ کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔











