اوتھل میں جشنِ آزادی لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول کے فٹسال مقابلے: اوتھل بازیگر اور اوتھل ایگل فائنل میں

اوتھل: جشنِ آزادی لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں جام محمد فٹسال اسٹیڈیم اوتھل میں فٹسال مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاحی مرحلے میں اوتھل ریڈ نے اوتھل یونائیٹڈ کو 2-1 سے اور اوتھل گرین نے اوتھل مارخور کو 3-2 سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں اوتھل بازیگر نے اوتھل بادشاہ کو 1-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ ایک اور مقابلے میں اوتھل ایگل نے اوتھل ٹائیگر کو 5-2 سے شکست دی۔
پہلے سیمی فائنل میں اوتھل بازیگر نے اوتھل ریڈ کو 3-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں اوتھل ایگل نے اوتھل گرین کو 6-5 سے شکست دی، جس میں عارف کھوسہ کے پانچ گول نمایاں رہے۔ فائنل میں اوتھل بازیگر کا مقابلہ اوتھل ایگل سے ہوگا۔
مقابلوں سے شائقین میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے اور مقامی کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، مشیر کھیل، محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ کی دلچسپی اور تعاون کو سراہا۔ مقابلوں کے آرگنائزر کیپٹن نذیر احمد شاہوک ہیں، جبکہ شفیع بھائجان، ہدایت اللہ ہدا گوادری، کریم دودا، شیر دل جاموٹ، مصطفیٰ برہ اور شوکت جاموٹ سمیت دیگر معاونت کر رہے ہیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











