رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی میں کتنے کروڑ کی پراپرٹی خرید لی؟

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی میں کتنے کروڑ کی پراپرٹی خرید لی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے والدین نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں واقع لگژری رہائشی منصوبے ’گوڈریج اسکائی شور‘ میں تین اپارٹمنٹس خریدے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 44 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے 2 ہزار 153 مربع فٹ پر مشتمل اپارٹمنٹ 14 کروڑ 89 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، جبکہ ان کے والدین نے ساتھ واقع ایک ہزار 577 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ 10 کروڑ 91 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا۔ دونوں اپارٹمنٹس کی مجموعی قیمت 25 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

ان دونوں خریداریوں کے معاہدے 8 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوئے۔ انوشکا شرما نے اپنے اپارٹمنٹ پر 74 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے جبکہ ان کے والدین نے 65 لاکھ 40 ہزار بھارتی روپے اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اپارٹمنٹس زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا قبضہ 30 جون 2031 تک ملنے کی توقع ہے۔ انوشکا شرما کے اپارٹمنٹ کے ساتھ پارکنگ کی تین مخصوص جگہیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اسی منصوبے میں مشترکہ طور پر ایک اور اپارٹمنٹ بھی خریدا ہے، جس کی قیمت 18 کروڑ 29 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ اس خریداری کا معاہدہ 21 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوا، جبکہ جوڑے نے تقریباً ایک کروڑ 9 لاکھ بھارتی روپے اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی۔

یوں انوشکا شرما، ان کے والدین اور ویرات کوہلی کی حالیہ خریداریوں میں شامل چار اپارٹمنٹس کی مجموعی مالیت 44 کروڑ نہیں بلکہ 62 کروڑ 29 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔