رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی

امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کر رہا ہے، کسی ریاست کو بینکوں یا کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بینکوں اورکمپنیوں کو جائز تجارتی لین دین سے نہیں روکا جا سکتا، امریکی اقدامات محض اقتصادی جنگ کا تسلسل نہیں بلکہ عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، امریکی پابندیاں ایران کے خلاف غیر قانونی معاشی جنگ ہیں، امریکا خودمختار ریاستوں پر بالادستی کا دعویٰ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کسی آزاد ملک کو کسی دوسرے ملک سے قانونی تجارت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا، امریکی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے، کسی خودمختار ریاست کو اپنی جائز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی دباؤ قبول کرنے سے خودمختاری ایک غیر ملکی اجازت نامے کی محتاج بن جائے گی، امریکی پالیسیاں اقوام متحدہ کے نظام کی بنیاد کمزور کر رہی ہیں، امریکی اقدامات دنیا کو دوبارہ مکمل نوآبادیاتی نظام کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی پابندیوں پر ردعمل میں کہا کہ امریکی پابندیاں اور دباؤ پہلے بھی ناکام ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی غیر مشروط سرنڈر کی کوشش بھی ناکام ہوئی، موجودہ اقتصادی کارروائی بھی ناکام ہوگی، ہم یہ فلم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے امریکا کی پرانی پالیسیوں کو ناکام قرار دے دیا۔

موضوعات: