امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، اوودہ ایئر بیس پر نیتن یاہو سے ملاقات

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اسرائیل کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ملاقات پیر 19 اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع اوودہ ایئر بیس پر ہوئی۔
یہ ملاقات اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے صرف آٹھ روز پہلے ہوئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اس دوران امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت جاری ہے، تاہم ملاقات کے ایجنڈے اور زیرِ بحث امور کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتِ حال بھی خطے میں سلامتی کے خدشات بڑھا رہی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے ملاقات پر تبصرہ نہیں کیا، جبکہ نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔











