رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

امریکا کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں پرتشدد آبادکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ: مارکو روبیو

امریکا کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں پرتشدد آبادکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ: مارکو روبیو
فائل فوٹو: امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیاں کرنے پر اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینیوں اور صحافیوں پر حملوں کی تصاویر اور رپورٹس تشویشناک ہیں۔

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو دن پہلے مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی فوٹوگرافر ہیڈی لیوین کو زخمی کر دیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے حملے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے امریکی صحافی پر حملے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد اسرائیلی حکام کو متوقع اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبر سے اب تک مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر آبادکاروں کے 170 حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی کنارے میں کشیدگی یا نیا بحران نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے یورپی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ کرکے 78 سالہ فرانسیسی میئر برنارڈ باڈوکس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔