رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اسسٹنٹ کمشنر رکھنی کا عدالت والی گلی کا دورہ، باقاعدہ پیمائش اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر رکھنی کا عدالت والی گلی کا دورہ، باقاعدہ پیمائش اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

رکھنی: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی نے نائب تحصیلدار رکھنی کریم بخش اور پٹواری وقار احمد کے ہمراہ عدالت والی گلی کا دورہ کیا اور گلی کی باقاعدہ پیمائش کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو عملے کے ساتھ گلی کی حدود، چوڑائی اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور پیمائش کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ اور موقع کی صورتحال بھی دیکھی۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں کی حدود واضح رکھی جائیں اور کسی بھی تجاوزات یا غیر قانونی قبضے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی راستوں اور سرکاری اراضی کا تحفظ انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے، اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان