رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

استا محمد میں ای پی آئی جائزہ: 93 سے 98 فیصد کوریج والے ویکسینیٹرز کی تعریف، انکاری خاندانوں کی کونسلنگ ہوگی

استا محمد میں ای پی آئی جائزہ: 93 سے 98 فیصد کوریج والے ویکسینیٹرز کی تعریف، انکاری خاندانوں کی کونسلنگ ہوگی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کی ماہانہ کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈویژنل کوآرڈینیٹر ای پی آئی، عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے نمائندے ڈاکٹر رومان اور محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحصیل استا محمد میں بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی، ویکسینیشن کوریج، فیلڈ سرگرمیوں اور ویکسینیٹرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور افسران نے مقررہ اہداف، حاصل شدہ کوریج اور فیلڈ میں درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔

بہترین ویکسینیٹرز کی پذیرائی

اجلاس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ویکسینیٹرز حافظ، اربیلا، محمد بخش، نوید، غلام یاسین، عبدالصمد، قائم دین، محمد قیصر، مزمل اور آصف کو سراہا گیا جنہوں نے 93 سے 98 فیصد تک کوریج حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانا ان کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

کم کوریج والے ویکسینیٹرز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں اہداف کے حصول کے لیے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی اور کم کوریج والے علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ان خاندانوں پر بھی غور کیا گیا جو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ان کی مؤثر کونسلنگ کے لیے تحصیل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو والدین کو حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دیں۔

محمد رمضان پلال نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے بچوں کو خطرناک اور متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہیں، اس لیے کسی بھی بچے کا ویکسینیشن سے محروم رہنا قابلِ قبول نہیں۔ اجلاس کے اختتام پر انہوں نے مقررہ اہداف کے حصول، ویکسین کی بروقت دستیابی اور فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسینیشن کی سہولت مل سکے۔

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال لیبر ہسپتال میں ماہانہ ای پی آئی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال لیبر ہسپتال میں ماہانہ ای پی آئی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان